18 مارچ 2015 - 16:18
ایران کی تاجکستان کے ساتھ سائنسی کمیٹی بلانے کی تجویز

نعمت اللہ امامزادہ نے مزيد كہا كہ اس وقت 450 تاجك طلباء ايران كي مختلف يونيورسٹيوں ميں زير تعليم ہيں جو اپني تعليم مكمل كركے تاجكستان كے مختلف شعبوں ميں خدمات سرانجام ديں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ تاجکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایران دونوں ممالک کے درمیان دوسرے سائنسی کمیٹی بلانے کے حق میں ہے.

يہ بات 'محمد فرھادي' نے تہران ميں تعينات تاجكي سفير 'نعمت الله امامزاده' كے ساتھ ايك ملاقات ميں كہي.
تہران اور دوشنبہ كے درميان سائنسي اور ٹيكنالوجي تعاون كے فروغ كے طريقوں پر تبادلہ خيال كرتے ہوئے ايراني وزير نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان بہت سے مذہبي، لساني، ثقافتوں اور روايتي مشتركات ہيں.
تاجكي سفير نے اس موقع نوروز اور نئے ايراني سال 1394 كي مبارك باد پيش كي.
نعمت اللہ امامزادہ نے مزيد كہا كہ اس وقت 450 تاجك طلباء ايران كي مختلف يونيورسٹيوں ميں زير تعليم ہيں جو اپني تعليم مكمل كركے تاجكستان كے مختلف شعبوں ميں خدمات سرانجام ديں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲