18 مارچ 2015 - 12:43
داعش کےخلاف امریکی اتحاد میں شامل ہونے سے پاکستان کا انکار

پاکستان کے صدرممنوں حسین نے کہا ہےکہ ان کا ملک امریکہ کی سربراہی میں داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد میں شامل ہیں ہوگا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صدر ممنوں حسین نے روس کی" اسپوٹنیک نیوز ایجنسی" سے گفتگو میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی انسانیت سوزکارروائیوں کی مذمت کی- انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف نام نہاد اتحاد عالمی قوانین اور ضوابط کو نظر انداز کرکے بنایا گیا ہے-

صدر پاکستان نے کہا کہ اس اتحاد کے بانیوں نے اقوام متحدہ کے کردار کو نظر انداز کیا ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف اس صورت میں داعش مخالف اتحاد میں شامل ہوسکتا ہے کہ اسے اقوام متحدہ سے منظوری مل جائے-
صدر ممنون حسین نے پاکستان اور افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا- انہوں نے اس بات پرشدید تشویش کا اظہار کیا کہ داعش پاکستان و افغانستان سے اپنے لئے جنگجو فراہم کررہا ہے-
پاکستانی صدرکے بقول ان کے ملک کے سیکورٹی ادارے پاکستان کے اندر سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش سے رابطہ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے- انہوں نے اپنے انٹرویو میں مختلف میدانوں میں خاص طورسے تجارتی اور دفاعی شعبوں میں روس کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ضرورت پرزور دیا- انہوں نے کہا کہ روس سے ایم آئی تھرٹی فائیوساخت کے ہیلی کاپٹر خریدنے کے معاہدے پرعمل درآمد ہوگا-
انہوں نے کہا کہ مغرب نے روس پر زرعی مصنوعات کی ترسیل پربھی پانبدیاں لگارکھی ہیں تاہم پاکستان روس کی اس ضرورت کو پورا کرسکتا ہے-
قابل ذکرہے صدر پاکستان کا یہ بیان ایسےعالم میں آرہا ہے کہ امریکہ اورپاکستان نے سن اسی کے عشرے میں داعش کے پیشرو، طالبان تکفیری گروہ کو پروان چڑھایا تھا-
سیاسی مبصرین داعش اورطالبان کونظریاتی لحاظ سعودی عرب سے وابستہ قرار دیتے ہیں-

.......

/169