18 مارچ 2015 - 12:39
بحرینی خواتین کی رہائی کے لیے جمعیت الوفاق کی درخواست

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، جمعیت اسلامی الوفاق کے شعبہ خواتین نے جیل میں قید سبھی سیاسی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت اسلامی الوفاق کے امور خواتین کے شعبے نے منگل کے روز ایک بیان میں جو سترہ مارچ بجرینی مجاہد خواتین کے قومی؛ دن کی مناسبت سے جاری کیا گیا بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان بحرینی خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں فوری اقدام کریں کہ جن کے حقوق آل خلیفہ کی شاہی حکومت پامال کررہی ہے-

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ چودہ فروری دو ہزار گیارہ کے بحرینی عوام کے انقلاب کے آغاز سے لے کر اب تک عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کی آنکھوں کے سامنے بحرینی خواتین کے حقوق پامال کیےجارہے ہیں-
اس بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ خواتین کےخلاف آل خلیفہ حکومت کا تشدد بدستور جاری ہے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کی چھے خواتین پرامن انقلابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اورحکومتی پالیسیوں پرتنقید کرنےکی بنا پرجیل میں ہیں انھیں فوری طور پر رہا کیا جائے -
جمعیت الوفاق اسلامی شعبہ خواتین کے بیان میں کہا گیا ہےکہ جیلوں میں بند ان خواتین کے حقوق کی پامالی جو عورتوں کی آزادی اور حقوق کے بارے میں بین الاقوامی معاہدوں اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، بند کی جانی چاہئے -
واضح رہے کہ بحرین کی شاہی حکومت، سعودی عرب کے فوجیوں کی مدد سے طاقت اور مختلف ہتھیاروں کا استعمال کرکے بحرینی عوام کے پرامن احتجاج کو بے دردی کے ساتھ کچل رہی ہے-
بحرین کی شاہی اور ڈکٹیٹر حکومت نے اس ملک کے عوام کو آزادی بیان، پرامن اجتماع اور سیاسی جماعتوں کی تشکیل جیسے تمام حقوق سے محروم کرکے ان پر پابندی لگا رکھی ہے-

.......

/169