اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سوئزرلینڈ کے شہر لوزان میں مذاکرات کئے- یہ مذاکرات پانچ گھنٹوں تک جاری رہے- بتایا جاتا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے مختصر سے وقفے کے بعد دوبارہ ایک گھنٹے تک مذاکرات کئے- ان مذاکرات میں یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہلگا اشمید بھی شریک تھیں- ایران اور امریکہ کے وزرا خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات مثبت رہے اور ان میں پشیرفت ہوئی ہے- وائٹ ہاوس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے منگل کو کہا کہ بلاشبہ گذشتہ ایک برس میں ایٹمی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے لیکن آج بھی حتمی معاہدے تک پہنچنے کا امکان پچاس فیصد ہے- ادھر ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے لوزان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ صرف ایک آخری مسئلہ بچا ہے اور اس مسئلے کے حل کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ فریقین نے تکنیکی مسائل حل کرلئے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکہ کے وزرا خارجہ کا اجلاس بدھ کو لوزان کے وقت کے مطابق آٹھ بجے صبح شروع ہوگا اور اس اجلاس میں علی اکبر صالحی اور نائب وزرا خارجہ بھی شرکت کریں گے- لوزان میں تیسرے دن کے مذاکرات کا آغاز ہونے ہی والا ہے اور پاچ جمع ایک گروپ کے ماہرین لوزان پہنچ گئے ہیں-
.......
/169