اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ نے کویت میں موجود تمام گرجا گھروں کو ڈھانے کا حکم دیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مفتی اعظم کویت ملک سے آئے ایک وفد سے گفتگو میں کہا کہ انکے ملک میں موجود تمام گرجا گھروں کا ڈھا دیا جائے کیونکہ اسلامی ملک میں غیر اسلامی عبادتگاہ کی کوئی گنجائش نہیں ہونے چاہئے۔
واضع رہے کہ کویت کی پارلیمنٹ میں بھی ایک قرادا پیش کی گئی ہے جس میں اس قانوں کو پاس کیا گیا ہے کہ کوئی نیا گرجا گھر اب تعمیر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ،جبکہ پرانے گرجاگھروں کو قائم رہنے دیا جائے گا۔
سعودی عرب کے یہ مفتی وہابی اسلام کے سب سے بڑے مفتی سمجھے جاتے ہیں اور انکے فتویٰ پر عمل کرنا دنیا بھر کے وہابی اپنے لئے واجب سمھجتے ہیں، پاکستان میں وہابیت کی پیروکار تنظیم سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان ہیں،سعودی مفتی کے فتویٰ کے تناظر میں اگر گرجا گھر پر حملے کو دیکھا جائے تو اقلیتوں پر حملوں کی بنیادی وجہ سمھجنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔
یہ بات بھی دھیان میں رہے کہ رسول اللہ محمد (ص) کے مطابق اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو اجازت ہے کہ وہ اپنی عبادت گاہیں بناکر اپنے طریقے سے عبادت کرسکتے ہیں، اسی لیئے ہم کہتے ہیں کہ وہابی اسلام کا اصل اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے.
.......
/169