اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے لئے ایران کے غیرمقیم ناظم الامور نے کہا ہے کہ ایران میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے برطانیہ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کے ایوان ہائے تجارت نے ایک اتحاد تشکیل دیا ہے۔
برطانیہ میں ایران کے غیرمقیم ناظم الامور محمد حسن حبیب اللہ زادہ نے ہمارے نمائندے سے بات چیت میں لندن میں برطانیہ اور ایران کے مشترکہ ایوان تجارت کے ارکان کے ساتھ ایران اور برطانیہ کے پارلیمانی دوستی گروپ کے ارکان کی حالیہ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ ایوان تجارت کے ارکان نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے ماضی کی کمیوں کا ازالہ کرنے کے لیے چار ملکوں برطانیہ جرمنی فرانس اور اٹلی کے ایوان ہائے تجارت کے اتحاد کی تشکیل کو حتمی شکل دے دی ہے- انھوں نے کہا کہ یورپی ملکوں کے ایوان ہائے تجات کے الائنس کی سرگرمیوں کا راستہ ہموار ہونے کے ساتھ ہی یہ الائنس اپنا کام شروع کردے گا تاکہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں غیرمعمولی توسیع ہوسکے-برطانیہ کے لئے ایران کے غیر مقیم ناظم الامور حبیب اللہ زادہ نے کہا کہ برطانوی تاجروں نے برطانیہ اور ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے وفد سے ایک نشست میں اس بات کا اعتراف کیا کہ دونوں ملکوں کے سفارت خانے اور تجارتی لین دین کا راستہ ہند ہوجانے کی وجہ سے انھیں بہت نقصان ہوا ہے جبکہ ایران میں ان کی حریف کمپینوں کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲