16 مارچ 2015 - 13:20
ایرو اسپیس کے شعبے میں ایران کی توانائیاں

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ایرو اسپیس کے شعبے میں، اعلی صلاحیتوں کا حامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل سید حسن فیروز آبادی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں سٹلائٹ اور سٹلائٹ کو خلا میں لے جانے والے راکٹوں کی ساخت کو دو الگ الگ چیزیں قرار دیا اور کہا کہ ایرانی سٹلائٹس بنانے کا کام ، ایران کےمختلف سائنسداں انجام دے رہے ہیں۔ اور اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک امید، رصد، نوید اور فجر نامی سٹلائٹس کو، خلا میں لے جانے والے راکٹوں کے ذریعے روانہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ فجر سٹلائٹ، عشرۂ فجر کی مناسبت سے فروری دو ہزار پندرہ کو خلا میں روانہ کیا گیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں داخل ہوا اور زمین سے اس کا رابطہ بھی برقرار ہوا۔ جنرل سید حسن فیروز آبادی نے ایران کی جانب سے بعض ممالک میں فوجی مشیروں کے ذریعے مدد کئے جانے کے بارے میں کہا کہ اگر عراق، شام، یمن، فلسطین، لبنان اور مصر خطرے میں گھرے ہوں اور وہ ہم سے مدد کی درخواست کریں تو اسلامی جمہوریہ ایران ان کی فوجی مشیروں کے ذریعے مدد کریگا۔ جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ ایران نے عراق اور شام میں تکفیری دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے اپنے فوجی مشیر روانہ کئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲