اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے امریکی کانگریس میں اسرائیلی وزیر اعظم کی جھوٹی اور کھوکھلی باتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس تقریبا 40 بار اپنی آبروریزی کرچکی ہے۔
لاریجانی نے کہا کہ امریکی کانگریس کے علاوہ دنیا میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جھوٹی باتوں کا کوئی خریدار نہیں ہے اور امریکی کانگریس ، اسرائیلی وزیر اعظم کی جھوٹی ، بےبنیاد اور کھوکھلی باتوں کو سن سن کر 40 بار اپنی آبروریزی کرچکی ہے۔
لاریجانی نے کہا کہ امریکی سینیٹروں نے امریکی حکومت کے معاہدوں کو ہی غلط قراردیتے ہوئے امریکی کے سیاسی اور اخلاقی زوال کو مزید نمایاں کردیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہمیں امریکہ کے داخلی اختلاف سے کوئی تعلق نہیں ہمیں اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھنا ہے اور قومی اور ملکی مفادات کی حدود میں مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169