15 مارچ 2015 - 17:53
رضوی فاونڈیشن کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے خواہاں: ہندوستانی سفیر

ایران میں تعینات بھارت کے سفیر 'شیری ڈی.پی شریواستو' نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی رضوی فاؤنڈیشن کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کی خواہش رکھتا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں تعینات بھارت کے سفیر 'شیری ڈی.پی شریواستو' نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کی رضوی فاؤنڈیشن کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے فروغ کی خواہش رکھتا ہے.

يہ بات بھارتي سفير نے ايران كے مذہبي شہر مشہد ميں رضوي اقتصادي فاؤنڈيشن كے منيجنگ ڈائريكٹر 'مہدي عزيزيان' سے ملاقات ميں كہي.

انہوں نے كہا كہ بھارت رضوي فاؤنڈيشن كے ساتھ اقتصادي تعاون بڑھانے كا ارادہ ركھتا ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ بھارت كے كاروباري حلقے سے تعلق ركھنے والے تاجر ايران كے صوبہ خراسان رضوي ميں اقتصادي اور تجارتي شعبوں ميں تعاون كرنا چاہتے ہيں.

منيجنگ ڈائريكٹر مہدي عزيزيان نے اس موقع پر كہا كہ رضوي فاؤنڈيشن چاہتي ہے كہ خراسان رضوي اور مشرق وسطي اور وسطي ايشيا كے ممالك كے درميان پيٹروكيميكل اور سٹيل كي صنعت كي ترقي كے حوالے سے باہمي تعاون كي فضا پيدا ہوجائے.

رضوي انٹرپرائز كي آٹا اور بيكنگ كي صنعت، فارماسيوٹيكل پلانٹ، ڈائري مصنوعات، تعميراتي كمپنيوں، چيني كے كارخانے اور زرعي مصنوعات كي كئي فيكٹرياں ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲