14 مارچ 2015 - 17:18
ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے: جان کیری

امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن وہ نہیں کہہ سکتے کہ معاہدہ ہو جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن وہ نہیں کہہ سکتے کہ معاہدہ ہو جائے گا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جو مصر کی اقتصادی ترقی کی کانفرنس میں شرکت کے لیے شرم الشیخ میں ہیں، ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات اور ممکنہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ باقی ماندہ عرصے میں ہم معاہدے تک پہنچ جائیں گے یا نہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں رواں ہفتے دوبارہ شروع ہو رہے ہیں۔ انھوں نے اسی طرح اسرائیل میں رواں ہفتے کے دوران ہونے والے انتخابات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ انتخابات کے نتیجے سے قطع نظر دو ملکوں کے قیام کے لیے بات چیت اور امن مذاکرات جاری رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲