13 مارچ 2015 - 16:00
اسامہ بن لادن کی 11 ستمبر 2001ء کے حملوں سے قبل کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

اسامہ بن لادن کی یہ تصاویر افغانستان کے پہاڑی علاقے تورا بورا میں ان کے ابتدائی ٹھکانے کی ہیں، جو گارے سے بنائے گئے دو بیڈ روم پر مشتمل تھا، یہ تصاویر فلسطینی صحافی عبد الباری عطوان نے لی تھیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے رکن خالد الفواض کیخلاف امریکا میں مقدمے کی سماعت کے دوران القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ایسی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جو گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں سے پہلے کی ہیں۔

اسامہ بن لادن کی یہ تصاویر افغانستان کے پہاڑی علاقے تورا بورا میں ان کے ابتدائی ٹھکانے کی ہیں، جو گارے سے بنائے گئے دو بیڈ روم پر مشتمل تھا۔ یہ تصاویر فلسطینی صحافی عبد الباری عطوان نے لی تھیں۔ جنہیں القاعدہ نے 1996ء میں تورا بورا آنے کی دعوت دی تھی۔ اس پہاڑی علاقے میں القاعدہ نے غاروں اور سرنگوں کا جال بچھایا تھا تاکہ بمباری کی صورت میں القاعدہ کے رہنما فرار ہوسکیں۔ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد امریکا نے تورا بورا پر بدترین بمباری کی تھی لیکن سرنگوں اور غاروں کے اس جال کی مدد سے اسامہ اور القاعدہ کے دیگر رہنما گھوڑوں پر سوار ہوکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

.......

/169