اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں ان خبروں کی تردید کی ہے کہ عوامی رضاکاروں اور پیشمرگہ ملیشیا کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی رضاکار اور پیشمرگہ کے جوان داعش کے خلاف ایک محاذ پر لڑر ہے ہیں۔ مسعود بارزانی نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کے لئے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ اس وقت عراق کی ترجیحات میں سرفہرست داعش کا مقابلہ اوراسےنابود کرنا ہے۔
ادھر اطلاعات ہیں کہ کردملیشیا پیشمرگہ نےجمعے کو کرکوک میں یرموک کامپلیکس اور دو دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا-پیشمرگہ کےحملوں میں دسیوں تکفیری دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
.......
/169