اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمان کے ایک نمائندے حنان فتلاوی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد ی جہازوں نے فضائی حملے میں 50 عراقی فوجیوں کو شہید کردیا ہے۔ عراقی نمائندے کے مطابق امریکی اتحاد میں قائم جنگی جہازوں نے داعش کے خلاف کارروائی کے بجائے عراقی فوجویں کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے اور صوبہ الانبار میں اتحادی جہازوں کی بمباری میں 50 عراقی فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ اس سے قبل بھی متعدد بار امریکی جہاز عراقی فوجویں پر بمباری کرچکے ہیں۔
.......
/169