12 مارچ 2015 - 10:16
عراقی جنگی طیاروں کے داعش پر پانچ سو سولہ حملے

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ چھ سے دس مارچ کے دوران عراق کے جنگی طیاروں نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گر د گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے لئے پانچ سو سولہ پروازیں انجام دی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں کے دوران دہشت گردوں کی تیرہ ہیمر گاڑیوں سمیت چوالیس گاڑیوں، دھماکہ خیز مواد سے بھری سولہ گاڑیوں، بارودی مواد سے بھرے دو لوڈر اور دہشت گردوں کو لے جانے والی بیس گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا- بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے اسی طرح اس عرصے کے دوران داعش کے زیرکنٹرول چار علاقوں، ایک پٹرول پمپ، تین کیمپورں اور چالیس گھروں کو کہ جن میں دہشت گرد چھپے ہوئے تھے، تباہ کر دیا -ان حملوں میں ایک سو ستر دہشت گردمارے گئے- عراقی فضائیہ نے اسی طرح الحویجہ کی جانب بھاگنے والے داعش کے دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان میں سے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کی آٹھ گاڑیوں کو تباہ کر دیا- واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گیارہ روز قبل صوبہ صلاح الدین میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کیا اور منگل کے روز سے تکریت شہر کی آزادی کے آپریشن شروع کیا گیا اور عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس، فضائیہ اور توپ خانے کی مدد سے، تکریت شہر کا محاصرہ کرنے کے بعد شہر میں داخل ہو گئی ہیں- بتایا جاتا ہے کہ عراقی افواج اس وقت داعش کی بچھائی ہوئی باروردی سرنگوں اور بموں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں- بتایا جاتا ہے کہ تکریت کی آزادی کی خبر سن کر عراقی شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آ‏ئے اور خوشی کا اظہار کرنے لگے-

.......

/169