اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے امریکہ کے اے بی سی چینل سے انٹرویو میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے کی گئی عراق کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے ساتھ جنگ میں فوجی مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ مختلف طریقوں سے ایران ہماری مدد کر رہا ہے۔
انھوں نے دہشت گرد گروہ داعش کا مقابلہ اور اس کی نابودی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں ایرانی مشیروں کی کل تعداد پچاس یا ساٹھ سے زیادہ نہیں ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ داعش کے رہتے ہوئے عراقیوں کی زندگی سخت اور دشوار ہے اسی بنا پر وہ داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے ہمہ جانبہ اور بھرپور کوشش کررہے ہیں ۔
.......
/169