10 مارچ 2015 - 19:01
سینیٹ چیئرمین کے عہدہ پر حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق رائے خوش آئند ہے، علامہ ساجد نقوی

اپنے ردعمل میں ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل اور ترقی مضبوط جمہوریت اور جمہوری نظام کے استحکام سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی اتفاق رائے قائم کیا جائے اور تمام طبقات کو اعتماد میں لیا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ تمام طبقات سے باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے حوالے سے حکومت و اپوزیشن کے اتفاق رائے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ ملک کا مستقبل اور ترقی مضبوط جمہوریت اور جمہوری نظام کے استحکام سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی اتفاق رائے قائم کیا جائے اور تمام طبقات کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں من مانے فیصلوں کو مسلط کرنے کے باعث آج ملک گوناگوں مسائل کا شکار رہا ہے، اس لئے اب ماضی کی غلطیوں اور کوتاہیوں کے خاتمے کے لئے تمام معاملات میں باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جائیں۔

.......

/169