اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حکومت پاکستان نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کی حمایت کر دی، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کا مفاد سب کو عزیز ہے۔ اگلا چیئرمین سینیٹ بھی پاکستان پیپلزپارٹی کا ہوگا، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کے دوران وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے اصرار پر چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کی حمایت کر دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناپسندیدہ روایات ترک کرنا چاہتے ہیں، 2013ء کے انتخابات میں جمہوری انتقال اقتدار مثال ہے۔ حکومتوں کے آنے یا جانے سے قومی پالیسی تبدیل نہیں ہونی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پیسے کا کھیل ختم کرنا چاہتے ہیں۔ دکھ کی بات ہے، پیسے کی بنیاد پر کچھ لوگ ایوان بالا کے ممبر بنے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن براہ راست ہو تو بھی ٹھیک ہے۔ ہم نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے کوششیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کا مفاد سب کو عزیز ہے۔ زرداری صاحب کو پیغام بھیجا کہ افہام و تفہیم سے فیصلہ کریں۔ اچھا ہوتا زرداری صاحب کھانے کی دعوت ہمیں بھی دے دیتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲