10 مارچ 2015 - 12:50
داعش کے مقابلے میں مکمل کامیابی یقینی ہے: عراقی وزیر اعظم

عراق کےوزیر اعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے مقابلے میں عراقی فوج کی کامیابی، بہت قریب اور یقینی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی چینل کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم اور عراق کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حیدرالعبادی نے، پیر کے روز اپنے ملک کی مسلح افواج اور عوامی رضاکاروں کے نام، اپنے ایک پیغام میں تاکید کی ہے کہ عراقی مسلح افواج اور عوامی رضاکاروں کی حتمی کامیابی کا وقت، بہت قریب ہوتا جارہا ہے اور علاقے کی قومیں سمیت ساری اقوام عالم، اس وقت عراقی سیکورٹی فورسز کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کو حیرت کی نگاہ سے دیکھ رہی ہیں- انھوں نے کہا کہ عراقی سیکورٹی فورسز ایک ایسے دشمن کے خلاف برسرپیکار ہیں، جس نے عراق میں بیک وقت انسانیت، دین، وطن اور تہذیب و تمدن کو نشانہ بنایا ہے- عراق کے وزیراعظم نے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ اس وقت، عراق میں ہر قسم اور طبقے کے لوگوں کی جانب سے، سیکورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے اور وہ، عراقی سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں- قابل ذکر ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسز نے صوبے صلاح الدین کو داعش دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے یکم مارچ سے ایک بڑی کاروائی شروع کی ہے کہ جس کے نتیجے میں ابتک اس صوبے کے کئی علاقوں کو اس دہشتگرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں سے داعش دہشتگرد گروہ کا مکمل طور پر صفایا کیا جاچکا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲