اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل کے مطابق کہ حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئےکہ حزب اللہ، فلسطین،بیت المقدس اور استقامتی قوت کے منصوبے کا مرکزی نقطہ ہے کہا کہ اسرائیل کا طلسم ٹوٹ چکا ہے اور ناقابل شکست رہنے کا اس کا بھرم خاک میں مل گیا ہے- شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ آج مزاحمتی قوت اور حزب اللہ ایک حقیقت میں تبدیل ہو چکی ہے اور اس کا مستقل مقبوضہ علاقوں کی آزادی کو حقیقی شکل میں پیش کرنا اور مسلسل کامیابی حاصل کرنا ہے - انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے راستے کو جاری رکھنا ہوگا تاکہ خدا کے فضل و کرم سے ہمہ گیر اور عظیم کامیابی حاصل ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲