اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق سویڈن کے وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم نے پیر کے روز اس بات پر زور دیا ہے کہ سعودی عرب کے دباؤ کے باعث وہ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں خطاب نہیں کر سکے- بعض خبری ذرائع نے پیر کے روز خبر دی تھی کہ سعودی عرب نے قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس میں سویڈن کے وزیر خارجہ کو تقریر نہیں کرنے دی-
واضح رہے کہ سویڈن کے وزیر خارجہ نے فروری کے مہینے میں سعودی عرب کی حکومت پر تنقید کرنے والے وبلاگر رائف بداوی کو کوڑے مارنے کی سزا کے اعلان کے بعد اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے اسے آزادی بیان کو کچلنے کے مترادف قرار دیا تھا- انھوں نے اس سے قبل غاصب صیہونی حکومت پر بھی تنقید کی تھی جس پر صیہونی حکام نے سخت غصے کا اظہار کیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲