اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ خبروں کے مطابق عراق کی کرد ملیشیا پیشمرگہ کے انفارمیشن سینٹر کے سربراہ کرنل صالح احمد نےالعالم کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یوں تو نوران اور اس کے اطراف کے تمام علاقے مکمل طور پر پرسکون ہیں تاہم پیشمرگہ ملیشیا اور داعش کے عناصر کے درمیان ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لڑائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی فورسز داعش کے قبضے سے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے مقصد سے آپریشن انجام دینے میں پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ نوران کا علاقہ، موصل شہر اور اسی طرح الشلالات کیمپوں سے قریب ہونے کےسبب اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔ عراقی کردستان کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر جعفر ابراہیم نے بھی نامہ نگاروں کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ پیشمرگہ ملیشیا کی کارکردگی انتہائی اچھی رہی ہے اور ابتدا سے ہی پیشمرگہ نے دہشت گردوں خاص طورپرداعش کے حملوں کو ناکام بنایا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲