9 مارچ 2015 - 11:09
پاکستانی وزارت داخلہ کے انکار کے باوجود پاکستان میں داعش دہشت گردسرگرم عمل

پاکستان میں داعش دہشت گرد تنظیم کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظرپاکستانی حکومت نے اس فتنے کوملک میں پرورش پانے سے روکنے کے لیے نئی حکمت عملی بنالی ہے، نام نہاد دولت اسلامیہ (داعش) کی پاکستان میں موجودگی کی حقیقت سے مسلسل انکار کے بعد بالآخر حکومت نے تسلیم کرلیا کہ کچھ پاکستانی دہشت گردوں کے اس سفاک تنظیم سے روابط ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملک کی سرکردہ سکیورٹی ایجنسیوں کو کہا گیا ہے کہ داعش کے ابھرتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے خاطرخواہ اقدام کیے جائیں۔ اتوار کو وزارت خارجہ کے ایک افسرنے بتایا کہ تمام سکیورٹی ایجنسیز کو کہا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ (داعش) سے روابط بڑھانے والی شدت پسند تنظیموں پرپوری طرح نظررکھیں۔ اس ضمن میں امیگریشن حکام سے بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سے کوئی بھی داعش میں شریک ہونے کے لیے نہ جانے پائے۔ اس حوالے سے ایجنسیاں مذہبی گروپوں اورجماعتوں پرکڑی نظررکھے ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اوردیگر مالیاتی اداروں کوبھی سختی سے تاکید کردی گئی ہے کہ فنڈزٹرانسفرز پرخصوصی نگاہ رکھیں کہ وہ داعش تک نہ پہنچ پائیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت دہشت گردوں کے سفاک اور بہیمانہ جرائم کے باوجود بھی ان کے ساتھ اور ان کے حامیوں کے ساتھ نرم دلی سے پیش آرہی ہے پشاور اسکول پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کے دو ہتفہ تک دہشت گردوں کے خلاف شور و غل رہا لیکن اب یہ شورپھر ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔

.......

/169