اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر جنگ نے مقبوضہ جنوبی فلسطین کے علاقے بئرالسبع میں ایک اجلاس میں کہا ہے کہ غزہ پر دوبارہ قبضہ، اسرائیل کے لئے سالانہ ڈھائی ارب ڈالر سے زائد اخراجات کا باعث بنےگا-
موشہ یعلون نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی کوئی ضمانت نہیں ہے اور کبھی بھی جنگ شروع ہوسکتی ہے-
اسرائیل کے وزیرجنگ کا یہ بیان، ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ غزہ پر مسلط کردہ پچاس روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد سے، کہ جس میں دو ہزار تین سو سے زاد فلسطینی شہید اور گیارہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے، صیہونی حکومت کے حملوں کا سلسلہ کبھی بند نہیں ہوا ہے-
موشہ یعلون نے سنہ سڑسٹھ کی سرحدوں سے پسپائی، بیت المقدس پر مکمل کنٹرول اور فلسطینیوں کی وطن واپسی پر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی مخالفت کے موقف پر تاکید بھی کی-
.......
/169