7 مارچ 2015 - 14:30
گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات میں فنی تعطل ختم

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے حالیہ ایٹمی مذاکرات میں فنی تعطل ختم ہو گيا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ہمارے نمائندے سے انٹرویو میں سوئزرلینڈ میں فنی معاملات پر ایٹمی مذاکرات کے دو دورکی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کے اعلی حکام کی تشخیص یہ تھی کہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ کو خود ایٹمی مذاکرات میں شرکت اور مسائل کی جزئیات کے بارے میں مقابل فریق کے اعلی ترین عہدیدار یعنی امریکہ کے وزیر توانائی سے بات چیت کرنی چاہیے۔ انھوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئےکہ وہ امریکہ کے وزیر توانائی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، کہا کہ ان مذاکرات میں اراک کے تحقیقاتی ری ایکٹر کے لیے یورینیم کی افزودگی، تحقیق و ترقی، فردو ایٹمی تنصیبات اور بعض چھوٹے مسائل پر بات چیت ہوئی۔ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ اراک ری ایکٹر اور یورینیم کی افزودگی کے بارے میں بہت اچھے قدم اٹھائے گئے اور گروپ پانچ جمع ایک خاص طور پر امریکہ کی بیجا تشویش کو فنی تجویز کے ذریعے دور کر دیا گیا- علی اکبر صالحی نے کہا کہ ایران کے قومی مفادات اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے عظیم ثمرات و نتائج کی حیثیت سے ایٹمی صنعت کا بھی دفاع کیا گيا۔ ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے مونترو مذاکرات کو مجموعی طور پر متوازن قرار دیا اور کہا کہ ان مذاکرات میں فنی تعطل کو دورکردیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲