اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے لتھوینیا کے شہر ریگا میں یورپی ماہرین قانون سے ملاقات میں کہا کہ روس پر عائد پابندیاں تب تک برقرار رہیں گی جب تک یوکرین سے کوئی اچھی خبر نہیں آ جاتی- امریکہ اور یورپی یونین نے یہ الزام عائد کر کے کہ روس مشرقی یوکرین میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، اس پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں-روس نے مغرب کے اس الزام کو مسترد کیا ہے تاہم اس نے یوکرین کے علیحدگی پسندوں کے مطالبات پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲