اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپان کی کیوڈو نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے تدریجا پابندیاں ہٹانا کوئي مناسب راہ نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ اس طرح باہمی اعتماد کی عمارت کھڑی نہیں ہوسکتی- محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایک مرحلے میں پابندیوں کا خاتمہ پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ حتمی معاہدے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے- انہوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ برسوں میں نہ صرف یہ کہ پانبدیوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا ہے بلکہ انہیں بے اثر بنادیا ہے- انہوں نے کہا کہ ایران نے اقتصادی میدانوں میں کافی پیشرفت بھی حاصل کی ہے- ایران کے وزیر خارجہ نے امید کا اظہار کیا کہ مذاکرات میں شریک دیگر ممالک بھی ایران کی طرح مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کریں تا کہ مذاکرت کے نتائچ سب کے فائدے میں ہوں- محمد جواد ظریف نے اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ مذاکرات میں شریک فریقوں کے نظریات ایک دوسرے سے قریب ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ نامناسب اقدامات سے دوری اور مقابلہ آرائی سے پرہیز، مذاکرات کو جلد کامیاب بناسکتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران اور پانچ جمع ایک گروہ کے درمیان مذاکرات کا آخری دور سوئزرلینڈ کے شہر مونترو میں جمعرات کو اختتام پذیر ہوا تھا- مونترو میں گذتشہ پیر سے مذاکرات جاری تھے- ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا نیا دور پندرہ مارچ کو شروع ہوگا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲