5 مارچ 2015 - 10:39
 ایران کے سفارتکار یمن سے رہا ہو کر تہران پہنج گئے+تصاویر

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ یمن میں ایرانی سفارتکار کی رہائي ایران کے لئے ایک اور سیاسی اور سکیورٹی کامیابی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے "نور احمد نیک بخت" کے تہران پہنچنے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں ایرانی سفارتکار کے اغوا کے بعد وزارت خارجہ میں ایک اسپیشل کمیٹی بنائي گئي تھی- انہوں نے کہا یہ کمیٹی وزیر خارجہ کے حکم سے بنائي گئي تھی اور اس میں ملک کے متعدد شعبے شامل تھے- امیر عداللہیان نے کہا کہ ایران کی "انٹلجنس منسٹری" کی ایک اسپیشل ٹیم نے یمن کے ایک اہم علاقے میں نہایت پیچیدہ اور دشوار آپریشن کرکے سفارتکار نور احمد نیک بخت کو ڈھونڈ نکالا اور انہیں دہشتگردوں کے چنگل سے رہائي دلائي- انہوں نے کہاکہ ہم رہبرانقلاب اسلامی، صدر مملکت اور ملت ایران بالخصون ان گمنام لوگوں کو اس کامیابی کی مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے یہ مسرت آمیز لحمے خلق کرنے میں انتھک محنت کی ہے- انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر کرتے ہیں کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی شہادت کے دنوں میں اس بات کے شاہد ہیں کہ " انٹلیجنس منسٹری" کے گم نام جیالوں نے ایران کو ایک اور سیاسی اور سکیوریٹی کامیابی کاتحفہ دیا ہے- واضح رہے ایران کے سفارتکار نوراحمد نو بخت نے جو یمن سے رہا ہوکر آج تہران پہنجے ہيں کہا کہ میں صنعا میں اپنی سفارتی فرائض کی انجام دہی کے لئے گھر سے نکل کر سفارت خانے جارہا تھا کہ راستے میں مجھے اغوا کرلیا گيا- انہوں نے، انٹلجینس منسٹری اور وزارت خارجہ کی جانب سے اپنی رہائی کے لئے کی جانے والی کوششوں کی قدر دانی کی- نیک بخت نے اپنی رہائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ، رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی وزیرخارجہ کا بھی خصوصی طور شکریہ ادا کیا-

...........

242