5 مارچ 2015 - 04:00
عراق کے شہر سنجار میں داعش کے بیس عناصر ہلاک

عراقی شہر سنجار شہر میں کرد پیمشرگہ ملیشیا کی کاروائی میں داعش کے بیس دہشت گرد ہلاک کردئے گئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کرد پیشمرگہ ملیشیا نے سنجار شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔ لبنان کی العہد ویب سائٹ نے بھی اس خبر کے اعلان کے ساتھ ہی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ان کاروائیوں میں داعش کے بیس سے زائد عناصر ہلاک کئے گئے ہيں۔ ایک عراقی سیکورٹی ذریعے نے اسی سلسلے میں کہا ہے کہ کردپیشمرگہ ملیشیا نے عراق کے جنگی طیاروں کی پشتپناہی سے سنجار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بیس زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

.......

/169