4 مارچ 2015 - 18:31
ایران کی غیور قوم کو کوئي بھی مرعوب نہيں کرسکتا: صدروحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کےصدرنے دشمنوں کے مقابلے میں ایران کی مسلح افواج کی دفاعی طاقت و صلاحیت پر زوردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحرعالمی نیٹ ورک کےمطابق صدرمملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز راہیان نور کی مرکزی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں، ایران کے خلاف صہیونی حکومت کی دھمکیوں کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ ناجائز اور غیر قانونی حکومت جو حتی جغرافیائی اعتبار سے بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتی، کس طرح اس ایران کو دھمکی دے سکتی ہےجس کا قائدورہبرشجاع و توانا اور قوم غیرت مند و بہادر ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نےامریکی کانگریس میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جارح حکومت کی جارحیتوں کے سبب پورے عالم اسلام کے دل میں اس سے نفرت پائی جاتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نےآٹھ سالہ مقدس دفاع میں ملت ایران کی کامیابی کو، پاکیزہ و منور اور ایمان و ایثار سے سرشار دلوں کے حامل نوجوانوں کی کامیابی قرار دیا۔ واضح رہے کہ راہیان نور وہ ادارہ ہےجوایران پرمسلط کی گئي آٹھ سالہ جنگ کے دوران محاذوں پر شہید ہونےوالے نوجوانوں کی یاد تازہ رکھنے کے لئے جنگي محاذوں پر پروگرام منعقد کرتاہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲