4 مارچ 2015 - 12:55
کالعدم سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے وکیل علی حسن بخاری شہید

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سینئیر وکیل علی حسنین بخاری شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر میں سینیئر وکیل علی حسنین بخاری کوکالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ان کے گھر کے سامنے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا، جب وہ دفتر کے لیے نکل رہے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایڈووکیٹ علی حسنین بخاری شدید زخمی ہوگئے، جنھیں جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

 جبکہ کالعدم سپاہ صحابہ کے آزاد دہشتگرد فائرنگ کر کے ہمیشہ کی طرح موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

 یاد رہے کل بروز منگل 3-4-2015 ڈاکٹر سید قاسم شاہ کو کالعدم اہل سنت والجماعت اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے تشددکا نشانہ بنانے کے بعد ذبح  کردیاتھا کراچی میں شیعہ نسل کشی کا سلسہ جاری ہے اور شہر میں بڑہتی ٹارگٹ کلنگ

  قانون نافذ کرنیوالے اداروں  کی خاموشی پر سوالیہ نشان ہے۔

.....

/169