اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان ارنسٹ نے کہا ہے کہ اسرائيل کومنظم اورخفیہ اجلاسوں کے دائرے میں جومعلومات دی گئی ہيں، ان کا انکشاف، ہمارے درمیان موجود اعتماد میں خیانت کا باعث ہوگا۔
چںانچہ کہ اگراسرائیلی حکام یہ دعوی بھی کریں کہ انہوں نے یہ معلومات کہیں اور سے حاصل کی ہیں پھر بھی ان کا انکشاف خیانت شمار ہوگا۔
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے بھی جنیوا ميں نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں ان رپورٹوں کے بارے میں، جن میں رواں مذاکرات سے متعلق بعض تفصیلات شائع کرنے کی نشاندہی ہوتی ہے، اظہار تشویش کیا ہے ۔
جان کیری نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ بعض اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ انجام پانے والے ایٹمی سمجھوتے میں طے پانے والے امور سے باخبر ہیں اور بنیامین نتنیاہو ممکن ہے کانگریس میں اپنی تقریرمیں اس سمجھوتے کے بارے ميں اظہار خیال کریں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم، امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکن پارٹی کے اسپیکرکی دعوت پرواشنگٹن کے دورے پرگئے ہيں اورمنگل کے روزامریکی کانگریس میں ایران کے ممکنہ ایٹمی سمجھوتے کی مخالفت میں تقریرکرنے والے ہيں۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ دورہ، امریکی حکومت کی ہم آہنگی کے بغیراورکانگریس میں ڈموکریٹس کے نمائندوں کی اطلاع کے بغیرانجام پارہا ہے جس کی وسیع پیمانے پر مخالفت کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169