اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جبکہ امرکی وفد کی قیادت جان کیری کر رہے ہیں- مذاکرات کے اس دور میں گزشتہ دور کی مانند ایران کے ایٹمی توانئی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز، ایران اور امریکہ کے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی، مجید تخت روانچی اور وینڈی شرمین، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہلگا اشمیت اور ایرانی صدر کے خصوصی نمائندے حسین فریدون بھی شریک ہیں- ایران اور امریکہ نے منگل کے روز بھی مذاکرات کیے تھے.
.......
/169