3 مارچ 2015 - 06:53
صوبہ صلاح الدین میں داعش کے خلاف جنگ میں عراق کی نئی کامیابیاں

عراقی فورسز نے صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد گروہ داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے کیے جانے والے آپریشن میں اس صوبے کے وسیع علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والے اس فوج آپریشن میں عراقی فورسز نے درجنوں دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا ہے- المسلہ نیوز ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ عراقی فورسز نے صلاح الدین خاص طور پر تکریت میں کیے جانے والے اس فوجی آپریشن میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں- اس صوبے میں داعش کے دہشت گرد چاروں طرف سے عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے محاصرے میں ہیں- المسلہ نے عراق کے فوجی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تکریت کے جنوب میں پولیس کے ایک مرکز کو داعش سے واپس لے لیا ہے- عراقی فورسز نے اسی طرح تکریت کے شمالی اور مغربی نواحی علاقوں پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے-
عراقی فورسز کو اس آپریشن میں فضائیہ اور توپ خانے کی مدد بھی حاصل ہے اور اس صوبے میں داعش کے دہشت گرد چاروں طرف سے عراقی فورسز کے محاصرے میں ہیں- میڈیا نے تکریت شہر کی آزادی کے لیے دو بدو لڑائی شروع ہونے کی بھی خبر دی ہے- سامرا کی آپریشنل کمان میں ایک اعلی افسر نے بھی کہا ہے کہ شہر کے شمالی علاقے میں عراقی فضائیہ کی بمباری میں داعش کے دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-
عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کے روز لبیک یا رسول اللہ کے نعرے سے شروع ہونے والے فوجی آپریشن میں تکریت اور اس نواح میں داعش دہشت گردوں کے کم از کم بارہ بڑے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ہے- ابھی تک داعش دہشت گردوں کے جانی نقصان کے اعداد و شمار منظرعام پر نہیں آئے ہیں لیکن عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی لاشیں بکھری پڑی ہیں-

.......

/169