اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے دار الحکومت دہلی میں دو ہفتہ قبل لگائی گئی کتابوں کی عالمی نمائشگاہ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
نئی دہلی میں لگائی گئی کتابوں کی اس نمائشگاہ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے مخصوص غرفے میں اسلام اور اسلامی تعلیمات سے متعلق اردو، انگلش اور ہندی میں ترجمہ شدہ اپنی کتابوں کو نمائش میں لگایا۔



قابل ذکر ہے کہ دہلی نو میں New Delhi World Book Fair عنوان کے تحت ۱۴ فروری سے ۲۲ فروری تک لگائی گئی کتابوں کی اس نمائشگاہ میں ایران کے علاوہ دنیا کے دیگر ممالک منجملہ جرمنی، امریکہ، اسپین، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، چین، سنگاپور، جنوبی کوریا، فرانس، جاپان، سری لنکا، سعودی عرب، پولینڈ، ملائیشیا، مصر اور نیپال نے شرکت کی۔
اس نمائشگاہ کے خصوصی مہمان سنگاپور اور جنوبی کوریا تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲