2 مارچ 2015 - 09:56
برطانیہ کی 60 عورتیں اور لڑکیاں جہاد النکاح کے لئےداعش میں شامل

برطانوی اخبار انڈپینڈٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شام و عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش میں 60 برطانوی عورتیں اور لڑکیاں شامل ہوگئی ہیں اس سے قبل سعودی عرب کے سلفی وہابی ملاؤں نے دہشت گردوں کے ساتھ جہادالنکاح کے فتوے صادر کئے تھے اور اسی غرض سے اکثر سلفی وہابی عورتیں شام اور عراق کا رخ کررہی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام و عراق میں سرگرم سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش میں 60 برطانوی عورتیں اور لڑکیاں شامل ہوگئی ہیں اس سے قبل سعودی عرب کے سلفی وہابی ملاؤں نے دہشت گردوں کے ساتھ جہادالنکاح کے فتوے صادر کئے تھے اور اسی غرض سے اکثر سلفی وہابی عورتیں شام اور عراق کا رخ کررہی ہیں۔

زنان داعشی

برطانوی اعلی حکام کے مطابق اب تک 60 برطانوی عورتیں اور لڑکیاں ،ترکی کے ذریعہ شام پہنچ گئی ہیں۔ اخبار کے مطابق یہ عورتیں داعش دہشت گردوں کے ساتھ شادی کی غرض سے شام پہنچی ہیں ۔ اس سے قبل تین برطانوی لڑکیوں کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جو داعش میں شامل ہوچگی ہیں اور جنھیں ترکی نے شام میں داخل ہونے کے لئے مدد فراہم کی ہے۔

.......

/169