2 مارچ 2015 - 06:40
عراق فوجی کی تکریت میں پیش قدمی، داعش کے نو ٹھکانے تباہ + تصاویر

عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں پر مشتمل فورسز تین اطراف سے داعش کے زیرقبضہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کہ جسے عوامی رضاکار فورس، قبائلی دستوں اور فیڈرل پولیس کی حمایت حاصل ہے، تین اطراف سے داعش کے زیرقبضہ علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے- اس رپورٹ کے مطابق جن فورسز نے بغداد یونیورسٹی اور اسپائکر اڈے کی جانب سے آپریشن شروع کیا ہے وہ اس وقت تکریت شہر کے شمال میں حی القادسیہ محلے کی سمت حرکت کر رہی ہیں- اس وقت تینوں محاذوں پر شدید جھڑپیں جاری ہیں اور عراقی فورسز کی تکریت اور طوز کے قریب الناعمط علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے- دریں اثنا عراقی فورسز نے آپریشن کے علاقوں میں موجود عام شہریوں کئی بار علاقہ چھوڑنے کی اطلاع دینے کے بعد تکریت شہر میں داعش کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی ہے- تکریت اور صوبہ صلاح الدین کے دیگر علاقوں کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن کا پہلا مرحلہ اتوار کی رات عراق کے وزیراعظم اور کمانڈر انچیف حیدر العبادی کے حکم سے شروع ہوا اور ان کی نگرانی میں ہی انجام پا رہا ہے- عراقی وزیر اعظم اس وقت فوجی آپریشن کے علاقے میں موجود ہیں اور ان کی کمانڈ میں عراقی فورسز نے شمالی عراق میں داعش کے مرکزی ٹھکانے کی طرف حملہ شروع کیا ہے۔ داعش کا مرکزی ٹھکانہ صوبہ صلاح الدین میں ہے۔ حیدر العبادی نے محاذ جنگ سے ٹی وی پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے باقاعدہ آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ آپریشن فوج نے صلاح الدین کے قبیلوں کے تعاون سے شروع کیا گيا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلدی ملت عراق کو تکریت اور سارے صوبہ صلاح الدین کو داعش کے وجود سے پاک کرنے کی خوشخبری سنائيں گے۔ وزیر اعظم حیدر العبادی کے براہ راست کمانڈ کے بعد تکریت کی طرف پیش قدمی کرنے کےلئے فوج، قبائلی فورسز اور فڈرل پولیس کا انتظار ختم ہوا اور تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف بڑا حملہ شروع ہوگيا۔ اس رپورٹ کے مطابق اتوار سے داعش کے معینہ ٹھکانوں پر توپخانوں اور مارٹر گولوں سے حملے شروع کردئے گئے تھے- عراقی فوج نے سنیچر کی رات دعا اور مناجات میں بسر کی۔ اتوار کی دوپہر کو عراقی فوج کے بعض اعلی حکام کے محاذ جنگ پر پہنچنے کے بعد یہ واضح ہوگيا تھا کہ آپریش جلد ہی شروع ہوجائے گا- تازہ ترین اطلاعات کے عراق فوج کے بھاری توپ خانے کی گولہ باری کے نتیجے میں داعش کے نو ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں- اس سے قبل اطلاعات ملی تھیں کہ داعش کےغیر ملکی کمانڈروں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک بار پھر شام کی جانب فرار شروع کردیا ہے-

.....

/169