اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ امید ہے مذاکرات کے اس دور میں امریکی حکام ماضی کی نسبت زیادہ حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں گے۔ علاء الدین بروجردی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امریکی حکام کی طرف قدرے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کئےجانے کا ایک ثبوت یہ ہےکہ انہوں نے پچھلے دور کے مذاکرات میں اپنے وزیر توانائی کو مذاکرات میں حصہ لینے کے لئے بھیجا تھا تاکہ فنی مسائل کو سیاسی معاملات سے الگ کیا جاسکے۔ علاء الدین بروجردی نے کہا کہ پچھلے مذاکرات میں ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی اور امریکا کے وزیرتوانائی کی شرکت مذاکرات کے زیادہ سنجیدہ ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں پیر سے شروع ہونےوالے مذاکرات کو دیکھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں نے پچھلے دور کے مذاکرات کا راستہ اپنایا تو ماحول نسبتا بہتر ہوسکتا ہے۔ ایران کے ایٹمی معاملے پر مذاکرات کا نیادور پیر کو سوئیزرلینڈ میں شروع ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲