اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر ڈیرہ پولیس نے کڑی خیسورکے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران 67 مشتبہ افراد گرفتار کرکے ان سے ایک کلاشنکوف، دو پستول اور 79 کارتوس برآمد کر لئے۔ نو مقامات پر اچانک ناکہ بندیاں کی گئیں۔ رمک چیک پوسٹ پر غیرقانونی طور پر مقیم ایک افغان باشندے سیدان شاہ کو بھی گرفتارکر لیا۔ 81 تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کی چیکنگ کے دوران 53 تعلیمی اداروں کوسکیورٹی سخت بنانے کی ہدایات کی گئیں، جبکہ 28 تعلیمی اداروں کو وارننگ جاری کی گئی۔ پولیس نے 21 دینی مدارس کی بھی چیکنگ کی۔
.......
/169