1 مارچ 2015 - 07:06
پاکستانی پولیس کے ہاتھوں سفاک دہشت گردوں کو گرفتاری

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر "شکار پور" میں ایک مسجد میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری سے متعلق اہم نکشافات سامنے آئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کو انٹیلی جنس،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اورپولیس نے مشترکہ طورپرگرفتار کیا ہے، دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے بلوچستان اورسندھ میں دو ہفتے تک چھاپے مارےگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کا حکم گرفتار دہشتگرد خلیل عرف سکندربروہی کو ملاتھا، دوسرے گرفتارد ہشتگرد رسول بخش بروہی نے دہشتگردوں کی معاونت کی، دھماکے کی منصوبہ بندی بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقوں میں کی گئی۔
گرفتار دہشتگرد کا کہنا ہے کہ جھل مگسی، ڈیرہ مراد جمالی، خضدار، کوئٹہ اور نوشکی ان کی پناہ گاہیں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ شکار پور میں نماز جمعہ کے دوران سفاک دہشت گردوں نے کاروائی کرکے ساٹھ کے قریب نمازيوں کو شہید کردیا تھا-

.......

/169