28 فروری 2015 - 17:45
جنیوا مذاکرات میں قابل ذکر اقدامات اٹھائے ہیں: ایرانی جوہری تونائی سربراہ

ایران کے جوہری توانائی آرگنائزیشن کے سربراہ نے 'سوئٹزرلینڈ' میں آئندہ پیر کو منعقد ہونے والے جوہری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ جنیوا مذاکرات میں مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے کیونکہ ہم نے اس حوالے سے قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے جوہری توانائی آرگنائزیشن کے سربراہ نے 'سوئٹزرلینڈ' میں آئندہ پیر کو منعقد ہونے والے جوہری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ جنیوا مذاکرات میں مثبت نتیجہ سامنے آیا ہے کیونکہ ہم نے اس حوالے سے قابل قدر اقدامات اٹھائے ہیں.

يہ بات 'علي اكبر صالحي' نے گزشتہ روز تہران ميں مرحوم ڈاكٹر صادق طباطبائي كے حوالے سے منعقدہ تعزيتي تقريب كے بعد صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے بتائي.
انہوں نے كہا كہ جوہري مذاكرات كا اگلا دور پير كے روز سوئٹزرلينڈ كے كسي شہر ميں ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان منعقد ہوگا.
جنيوا ميں امريكي وزير توانائي كے ساتھ اپنے ہونے والے ملاقات اور مذاكرات كا ذكر كرتے ہوئے صالحي نے مزيد كہا كہ اس نشست ميں رہ جانے والے مختلف مسائل پر تفصيلي بات چيت كي گئي.
انہوں نے اس بات پر زو ديا كہ جوہري مذاكرات كي ہر سطح پہ اسلامي جمہوريہ ايران كے قومي مفاد كا بھرپور دفاع كيا جائے گا اور دوسرے فريق كي جانب سے نام نہاد تشويش كا بھي اذالہ كريں گے.
انہوں نے كہا كہ انشا اللہ جوہري مذاكرات كے اگلے دور ميں شركت كريں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲