28 فروری 2015 - 17:41
جوہری مذاکرات حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اس وقت حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ ہفتے عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اس وقت حساس مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.

يہ بات 'محمد جواد ظريف' نے ہفتے كے روز تہران ميں اپنے اطالوي ہم منصب كے ہمراہ ايك مشتركہ پريس كانفرنس كے دوران كہي.
انہوں نے مزيد كہا كہ فريقين مذاكرات ميں سنجيدگي سے آگے بڑھ رہے ہيں.
اطالوي وزير خارجہ 'پاؤلو جينٹولوني' ايك اعلي سطحي وفد كے ہمراہ اپنے پہلے دورہ ايران كے موقع پر آج تہران پہنچ گئے.
وزير خارجہ ظريف نے اس بات پر زور ديا كہ جب تك تمام فريق آپس ميں مسائل كا حل تلاش نہيں كرليتے اس وقت تك كوئي حتمي معاہدہ نہيں كيا جائے گا.
انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ آئندہ ہفتے ميں منعقد ہونے والے جوہري مذاكرات ميں پابنديوں كے حوالے سے اتفاق ہوجائے گا.
ايراني وزير خارجہ نے كہا كہ ہم چاہتے ہيں كہ جلد سے جلد حتمي جوہري معاہدے پر پہنچ جائيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲