اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کے روز تہران میں اپنے اطالوی ہم منصب پاؤلو جنٹیلونی کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جوہری مذاکرات، حساس مرحلے سے بہت زیادہ قریب ہوگئے ہیں۔ انھوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے بارے میں کئے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دونوں وفود کے درمیان تیکنکی مفاہمت ہوگئی ہے تاہم بہت سے مسائل میں ابھی اختلافات باقی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے بارہا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ کسی بھی مقصد کے حصول میں پابندیاں کارگر ثابت نہیں ہوئی ہیں اور امریکہ اور یورپی ملکوں کو سمجھنا ہوگا کہ یہ پابندیاں بے سود اور مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہیں اور جب بھی اس حقیقت کو درک کرلیا جائے گا، جوہری سمجھوتے کے حصول کا وقت، قریب ہوجائے گا۔ اس پریس کانفرنس میں اٹلی کے وزیرخارجہ نے بھی کہا کہ امید ہے کہ جوہری مسئلے کا حل، ایران کے تعمیری کردار کے استحکام پر منتج ہوگا۔ انھوں نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ اور خاصطور سے اقتصادی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جوہری سمجھوتہ طے پانے کے ساتھ، دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اور زیادہ فروغ پائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲