28 فروری 2015 - 05:54
دہشت گردی کے حوالے سے سال 2014 خوفناک ترین سال ثابت ہوا

گذشتہ 45 برس کے دوران دہشت گردی سنہ 2014 ء میں عروج پر رہی اور سال 2014 ء دہشت گردی کے حوالے سے تاریخ کا خوفناک ترین سال ثابت ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے سربراہ جان کلیپر نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف میری لینڈ کی تحقیقاتی رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2013 کے دوران دنیا بھر میں دہشتگردوں کے 11 ہزار 500 حملوں کے دوران 22 ہزار افراد مارے گئے لیکن سال 2014 کے صرف ابتدائی 9 ماہ میں 13 ہزار حملے ہوئے جس میں 31 ہزار افراد ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے ان حملوں میں نصف حملے اور ہلاکتیں عراق، پاکستان اورافغانستان میں ہوئے جب کہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش پوری دنیا میں خون ریز حملوں اور دہشت گردی میں سرفہرست رہی۔

ادھر امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ جنرل فلن مائیکل کے مطابق 180 امریکی باشندوں نے شام و عراق میں لڑنے کے لئے سفرکیا جب کہ 3400 سے زائد دہشت گردوں نےعراق اور شام کا سفر کیا۔ انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ وزیرخارجہ جان کیری اپنے شہریوں کی سرگرمیوں سے لاعلم ہیں اور انہیں اس بات کا بالکل علم نہیں کہ خطے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باعث امریکی شہریوں کے لئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

.......

/169