اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فیڈرل پولیس کے ترجمان سربراہ کرنل محمد البیضائي نے کہا ہے کہ پولیس نے آج ایک ٹینکر کا پتہ لگا کر اس پر لدے دھماکہ خيز مادے کو ناکارہ بنادیا ہے۔ اس کھیپ میں دھماکہ خيز مادوں کے ڈرم تھے جن سے تکفیری دہشتگرد سامرا کے مشرقی علاقے الجلام میں ایک پل کو تباہ کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ٹینکر کو روکنے کے لئے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزکورہ ٹینکر پل پر پہنـچنے سے پہلے ہی الٹ گيا۔ کرنل البیضائي نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک اور واقعے میں ایک اور ٹینکرکو تباہ کردیا جس پر دھماکہ خيز مادے لدے تھے، انہوں نے کہا کہ اس ٹینکر ایک خود کش دہشتگرد چلا رہا تھا، البیصائي نے کہا کہ دہشتگرد کامقصد شمال مشرقی سامرا میں الرصاصی نامی پل تھا لیکن پولیس نے اسے مقصد تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا۔ واضح رہے عراق شام سرگم تکفیری دہشتگردوں کو سعودی عرب اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169