اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں ایران کی پیامبراعظم (ص) نویں فوجی مشقوں سے متعلق خبریں، چین کے ذرائع ابلاغ میں سرفہرست قرار پائی ہیں۔ چين کے ذرائع ابلاغ نے ان فوجی مشقوں کے انجام دئے جانے کے طریقوں پر خاص طور سے توجہ دی ہے۔
چین کے ذرائع ابلاغ نے خلیج فارس میں پاسداران انقلاب اسلامی کی فوجی مشقوں کی خبروں کو وسیع پیمانے پر منعکس کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی توانائی و آمادگی کو قابل ذکر اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ چينی اخبارات نے بھی ان فوجی مشقوں کی تصاویر کے ساتھ خاص طور سے اس تصویر کو شایع کیا ہے کہ جسے ایرانی مسلح اقواج نے فرضی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑا قرار دیتے ہوئے جدید جنگی ٹیکٹیک سے تباہ کیا ہے۔
چین کے اخبارات نے لکھا ہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے بحری فوجی مشقوں کے دوران امریکہ کے فرضی طیارہ بردار بحری بیڑے کو جدید فوجی ٹیکٹیک سے تباہ کیا جس سے ایران کی غیر معمولی بحری فوجی توانائی کا پتہ چلتا ہے۔
چین کے اخبارات نے لکھا ہے کہ ایک سال قبل جب امریکی ذرائع ابلاغ، امریکہ کے طیارہ بردار بحری بیڑے کے ایران کے سواحل پر پہنچنے کی باتیں کررہے تھے، تو انہوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا کہ ایران کی مسلح افواج اس کا ہوبہو فرضی ماڈل تیار کرکے اسے اس طریقے سے تباہ کردیں گی اور ایران کی ان بحری فوجی مشقوں سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ کسی بھی بیرونی طاقت سے خطرہ محسوس کئے جانے کی صورت میں ایران اس کا بھرپور مقابلہ کرنے کی بخوبی توانائی رکھتا ہے۔
.......
/169