اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سحر عالمی نیٹ ورک نے صیہونی ٹی وی کے چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کے مقبوضہ فلسطین میں اندر تک جاکر پرواز کرنےکی وجہ سے صیہونی فضائيہ کے سربراہ امیر ایشل نے فوجی مشقیں روکنے کاحکم جاری کیا ہے۔ امیر ایشل نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد حالیہ دنوں میں پیش آنے والے خطرناک سکیورٹی مسائل کا جائزہ لینا ہے۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائيلی حکام کو حزب اللہ کے ڈرون طیاروں کی پرواز اور شبعا فارمز میں حزب اللہ کی حالیہ فوجی کاروائیوں سے صیہونی شدید وحشت میں ہیں۔ حزب اللہ نے شام کے علاقے قنیطرہ می صیہونی جارحیت کے جواب میں، شبعا فارمز میں صیہونی فوج پر حملے کئے تھے جن میں کئي صیہونی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ حزب اللہ کے حملے کے بعد سے صیہونی حکومت بری طرح خوف و ہراس میں ہے اور حزب اللہ کو حملے کی دہمکیوں کے باوجود وہ اب تک اپنی دھمکیوں کو عملی جامعہ پہنانے کی جرائت نہیں کرسکی ہے- صیہونی حکومت ہمیشہ اپنی فوج کو ناقابل شکست اور نہایت طاقتور ظاہر کرتی رہی ہے لیکن حالیہ مہینوں میں ہونے والے واقعات، جن میں غزہ پٹی کے نہتے شہریوں کے خلاف صیہونیوں کی پچاس روزہ لا حاصل جارحیت نیز حیتس میزائل کے تجربات میں ناکامی سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں طاقت کا توازن حزب اللہ کے حق میں جارہا ہے اور صیہونی فوج کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲