26 فروری 2015 - 14:23
بحرین میں تین انقلابیوں کےلئےسزائے موت کااعلان

بحرین کی عدالت نےتین بحرینی شہریوں کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی عدالت نے جمعرات کو تین بحرینی شہریوں کو "الدیہ" کے علاقے میں دھماکوں کے بے بنیاد الزام میں پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

بحرین کی عدالت نے اسی طرح سات دیگر بحرینیوں کوعمرقید کی سزاسنائی ہے جبکہ آٹھ شہریوں کی شہریت منسوخ کردی ہے-
واضح رہے کہ گذشتہ تین مارچ کو الدیہ کے علاقےمیں ایک بم دھماکہ ہوا تھاجس میں تین فوجی ہلاک ہوگئے تھے
بحرینی علماء منجملہ آيت اللہ شیخ عیسی قاسم اورعبداللہ الغریفی نےان دھماکوں کی مذمت کی تھی اورکہاتھا کہ ان دھماکوں کاان بحرینی شہریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جو پرامن طور پراپنےحقوق کامطالبہ کررہے ہیں-

دوسری جانب بحرین کے انسانی حقوق کےادارےنےایک بیان میں کہاہے کہ آل خلیفہ حکومت نے فروری دوہزار پندرہ کے تیسرے ہفتے میں بحرینی شہریوں کےگھروں پردھاوا بول کرچونسٹھ افراد کو گرفتارکیا ہے-

.......

/169