اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کی رات ایران کے مقدس شہر قم کے علماء، فضلا اور طلباکے اجتماع سے خطاب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کو عالمی رائے عامہ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنی چاہیے، کہا کہ مغرب کے نوجوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام مؤثر واقع ہوا ہے اور اس راستے کا جاری رکھنا ایک سنگین ذمہ داری کا متقاضی ہے- انہوں نے کہا کہ اس راستے کو جاری رکھنے کی ذمہ داری حوزہ علمیہ، علماء اور فضلا کے کاندھوں پرعائد ہوتی ہے- صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے مغرب میں ایران اور اسلام مخالف پروپیگنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جس میں ایران کو تشدد اور دہشت گردی کا حامی بتایا جارہاتھا، کہا کہ یہ الزامات بےبنیاد تھے- انھوں نے کہا کہ مغرب نے ایران کے خلاف ایک جھوٹی فضا بنائی ہوئی تھی اور انہی حالات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کی طرف سے تشدد اور انتہا پسندی سے پاک دنیا کی تجویز پیش کی گئی- صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ حتی وہ ممالک بھی اس تجویز کی مخالفت نہ کرسکےکہ جو نہیں چاہتے تھےکہ ایران ایسی کوئی تجویز پیش کرے-






























.......
/169