25 فروری 2015 - 16:24
افغانستان میں امریکی سفارتخانے پر حملے کا امکان

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ اس کی عمارت پر مسلح مخالفین حملہ کرسکتے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کابل میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان میں اس سفارت خانے کی عمارت پر دہشت گردانہ حملوں کے امکان کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہروں پشاور اور لاہور میں بھی امریکی قونصل خانوں کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر غیرمعینہ مدت تک کے لئے بند کر دیا گيا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پاکستان کا غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔ بعض رپورٹوں کے مطابق مسلح مخالفین نے فروری کے مہینے میں بعض اہم مقامات پر حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت طالبان کے علاوہ دہشت گرد گروہ داعش نے بھی افغانستان میں اپنی سرگرمیاں محدود پیمانے پر شروع کر دی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲