اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل کی عدالت میں دوسری پیشگی کے موقع پر گزشتہ اس ملک کے مختلف شہروں میں وسیع مظاہرے کئے گئے۔
بحرین کے مختلف شہروں میں ہوئے گزشتہ شب مظاہروں میں شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی جبکہ مظاہرین نے آل خلیفہ رژیم کے خلاف نعرے لگا کر اس حکومت کے ظالمانہ رویے پر تنقید کی اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ جمعیت الوفاق کے سکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو آج دوسری مرتبہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
شیخ علی سلمان کو حکومت کے خلاف سیاسی سرگرمیاں انجام دینے کے جرم میں ۵۹ روز قبل گرفتار کر لیا گیا تھا۔






















...............
۲۴۲